این آراو نہیں دوں گا، کے نعرے سے لوگوں کے پیٹ بھر جائیں گے؟ شہباز شریف



اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے حکومت کی دو سالہ کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے غریب کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

فضل الرحمان کی قیادت میں نیا اپوزیشن اتحاد تیار: ن لیگ، پیپلزپارٹی باہر

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ نےحکومت کی 2 سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کیا۔ اس موقر پر  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ میر حاصل بزنجو کے انتقال پر بہت افسوس ہے۔ انہوں ںے کہا کہ میرحاصل بزنجو ہمیشہ آئین اورجمہوریت کے ساتھ کھڑے رہے۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کوعوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو سال میں مہنگائی اور بیروزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ تبدیلی سرکار نے مشکلات کےعلاوہ کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ دورمیں تاریخ سازترقی ہوئی جس کی مثال نہیں ملتی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سی پیک کا مذاق اڑایا اورالزامات لگائے جب کہ ہم نے نوازشریف کی قیادت میں تاریخی اقدامات کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک سے لوڈشیڈنگ کےاندھیرےختم کیے جب کہ آج بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے اورلوگوں کو مہنگی بجلی بھی مل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج تک ہم  پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ کسی ایک منصوبے میں بھی ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے ہیں۔ انہوں نے کہ اس وقت چینی کی قیمت 100 روپے کلو ہو گئی ہے۔

ن لیگ کو منی لانڈرنگ کے نام پر خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا، مریم اورنگزیب

پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر نے کہا کہ آج بھی لوگ جب موٹر وے پہ سفر کرتے ہیں تو نواز شریف کو یاد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہ روپےکی قدر40 فیصد کم کی گئی لیکن اس کےب اوجودایکسپورٹ میں اضافہ نہیں ہوا۔

میاں شہبازشریف نے کہا کہ دنیا میں تیل کی قیمت زمین پرآچکی ہے لیکن انہوں نےقیمتیں بڑھا دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بلا تفریق احتساب کے خلاف نہیں ہیں لیکن کابینہ میں موجود لوگوں سے کچھ بھی نہیں پوچھا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا آنے سے پہلے لاکھوں لوگ بے روزگار ہو چکے تھے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے کہا کہ تبدیلی سرکار نےعوام کی زندگی تباہ کردی، لوگ پرانے پاکستان کو ترس رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سفارتی محاذ پر بھی حکومت ناکام ہو چکی ہے جب کہ قوم اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کا تماشہ دیکھ رہی ہے۔

میاں شہبازشریف نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کہا تھا کہ مر جائیں گے لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے تو وہ باتیں کہاں گئیں؟

شبلی فراز نے ن لیگ کی جانب سے این آر او مانگنے کی دستاویزات شیئر کردیں

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے استفسار کیا کہ این آراو نہیں دوں گا، کے نعرے سے کیا لوگوں کے پیٹ بھرجائیں گے؟


متعلقہ خبریں