ایک ارب سے زائد روزانہ کی بنیاد پرگردشی قرضے بڑھ رہے ہیں، شاہد خاقان

وزیر اعظم عمران خان کو معیشت کی الف ب بھی نہیں آتی، شاہد خاقان

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج ایک دن میں ایک ارب روپے سے زائد روزانہ کی بنیاد پرگردشی قرضے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کے لیے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔

 این آراو نہیں دوں گا، کے نعرے سے لوگوں کے پیٹ بھر جائیں گے؟ شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پریس کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف، خواجہ محمد آصف اور مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں پیٹرول پر 45 روپے ٹیکس ہے جب کہ حکومت بے خبر ہے اور جھوٹ بولنے پر مجبور ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کا سرکلر ڈیٹ دو ہزار 200 ارب روپے ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انرجی کے شعبوں میں حکومتی نا اہلی سے اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجلی کی تیاری میں ایک وفاقی وزیر کا پلانٹ بھی شامل ہے۔

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوگیا، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ 2013 میں بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ تھی لیکن ہم نے دونوں مسائل حل کیے تھے۔

سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی کشمیرپالیسی مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا نےکشمیرپرساتھ دیا لیکن وہاں کانفرنس میں نہیں گئے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما نے دعویٰ کیا کہ آج پوری دنیا میں پاکستان تنہا کھڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی اورخارجہ پالیسیوں میں ناکامیوں کے انبار ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم نے  پانچ سالوں میں دس ہزار ارب قرض لے کرموٹرویزبنائیں، بجلی کے منصوبے لگائے اور گوادر کو تبدیل کردیا۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال کے دوران ملک میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ 12 ہزارارب قرض بڑھانے کی حکومت ذمہ دارہے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آٹا اورچینی میں کرپشن ہوئی سب جانتے ہیں اور آٹا و چینی ہی مہنگی بھی کردی گئیں۔

رواں ماہ پاکستان کے گردشی قرضوں میں 30 ارب کا اضافہ

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 700 ارب کے نئے ٹیکسز لگائے ہیں جب کہ چاول، کپاس اور گنے کی پیداوار کم ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں