غلام سرور خان نے ملک لوٹنے والوں کو ’واجب القتل‘ قرار دے دیا



ٹیکسلا: وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے ملک  لوٹنے والوں کو واجب القتل قرار دے دیا۔

ٹیکسلا لیبر کمپلکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے 35 سال ملک لوٹا ہے ان کا احتساب ہونا چاہیے یہ لوگ واجب القتل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پر اللہ تعالی کا کرم ہے۔ اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر میں نے نیب کے نوٹس کو ویلکم کیا۔

غلام سرور خان نے کہا کہ نیب میرا احتساب کرے میرے خاندان کا احتساب کرے ، 71 میں سیاست شروع کی نیب تب سے میرا احتساب کریں۔

پی ٹی آئی حکومت غلط چیزوں کو ٹھیک کرنے کیلئے آئی ہے، غلام سرور

انہوں نے کہا کہ لیبر کمپلکس پراجیکٹ مئی 2006 میں شروع ہوا تھا۔ 2013 میں پانچ سو فیلٹس تیار ہو چکے تھے ۔ گزشتہ حکومت کی عدم دلچسبی کی باعث ملازمین رہائش فیلٹس سے محروم رہے۔

غلام سرور خان نے کہا کہ اشفاق سرور صاحب نے صرف تختیاں لگائی عوام کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔ پی اے ایف دھماکہ میں شہداء کی فیملیز کو مفت فیلٹس الاٹ کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے معاشرے میں کچھ سیاسی دہشتگرد بھی موجود ہیں۔ سیاسی دہشتگرد پارٹی کے ایک وکیل سے اسٹے آرڈر کروا دیا ۔ تاخیر کے زمہ دار سیاسی دہشتگرد ہیں ۔ ہر نیکی کے کام میں وہ رکاوٹ بنتے ہیں۔


متعلقہ خبریں