موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر:  تیس برس میں زمین 28 ہزار ارب ٹن برف سے محروم


نیویارک: سائنسدانوں نے سیٹلائٹ تصویروں کی مدد سے انکشاف کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث تیس برسوں میں زمین 28 ہزار ارب ٹن برف سے محروم ہو گئی ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بڑھتا ہوا درجہ حرارت زمین کے لیے تباہ کن ثابت ہونے لگا ہے۔

برطانیہ کی لیڈز اور ایڈنبرگ یونیورسٹی کے ماہرین نے 1994 سے 2007 تک سیٹلائٹ کی مدد سے لی گئی تصاویر کا جائزہ لے کر یہ نتائج اخذ کئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق قطب شمالی اور قطب جنوبی کی برف تیزی سے پگھل رہی ہے اور گزشتہ تیس سال میں زمین 28 ہزار ارب ٹن برف سے محروم ہو چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ برف موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پگھل کر سمندروں کا حصہ بن چکی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی دنیا کیلئے سب سے بڑا چیلنج قرار

یہ تحقیق کرائیو سفیئر جریدے میں شائع کی گئی جس کے مطابق تیزی سے پگھلتی برف کے باعث اس صدی کے اختتام تک سمندروں کی سطح ایک میٹر تک بلند ہو چکی ہو گی جس سے دس کروڑ افراد اپنے نشیبی علاقوں سے بے گھر ہو جائیں گے اور کئی علاقے سمندر برد یو جائیں گے۔

ماہرین نے کہا کہ برف سورج کی روشنی کو واپس منعکس کرتی ہے جس سے درجہ حرارت اور شمسی شعاعوں کی تابکاری ایک حد سے آگے نہیں بڑھ سکتی۔

انہوں نے کہا کہ برف کے خاتمے سے زمین کا درجہ حرارت اور تیزی سے بڑھے گا اور تابکاری میں بھی اضافہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں