دشمن کی چالوں کو ناکام بنانے کیلئے تیار رہنا ہو گا، آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل باجوہ کی کرکٹ اسٹیڈیم آمد، میچ دیکھا

فائل فوٹو


راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ علاقے کو بدامنی سے بچانےاور دشمن کی چالوں کو ناکام بنانے کیلئے تیار رہنا ہو گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے آج شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقےکا دورہ کیا جہاں کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے ان کا استقبال کیا۔

سربراہ ہاک فوج کو پاک افغان بارڈر پر آپریشن بارے بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے پاک فوج کے دستوں کی آپریشنل صلاحیتوں کوشاندار قرار دیا اور جوانوں کےعزم اور حوصلےکو سراہا۔

کسی بھی سیاسی، فوجی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، آرمی چیف

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم دیرپا امن کے لیے پرعزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بارڈر کی سیکیورٹی بہتر بنانےکے لیے موثر کردارادا کر رہا ہے اور بارڈرسیکیورٹی کو بہتربنانےکےلیے اپنے حصے کا کام کر رہا ہے۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ پاکستان نے پاک افغان سرحد پر ایف سی اور قانون نافذ کرنے والےاداروں کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں قبائلی عوام نے بھرپور مدد فراہم کی ہے، خطےمیں مجموعی طور پر امن قائم ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات کومعمول پرلانےمیں مقامی آبادی اور قانون نافذ کرنےوالےاداروں نے محنت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج افغان سرحد کے قریب دوردرازعلاقوں میں دہشتگردوں کی پناگاہوں کے خاتمے میں مصروف ہیں۔


متعلقہ خبریں