فواد چودھری نے غلام سرور خان کے بیان کو نامناسب قرار دے دیا


اسلام آباد: وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچودھری نےغلام سرور خان کے بیان کو نامناسب قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ غلام سرور کو بیان کی سنجیدگی کا اندازہ نہیں، سیاست ایک دوسرے کو قتل کرنے کا نام نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مخالفین سے اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ایسے بیانات کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے ملک  لوٹنے والوں کو واجب القتل قرار دیا تھا۔

ٹیکسلا لیبر کمپلکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے 35 سال ملک لوٹا ہے ان کا احتساب ہونا چاہیے یہ لوگ واجب القتل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پر اللہ تعالی کا کرم ہے۔ اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر میں نے نیب کے نوٹس کو ویلکم کیا۔

غلام سرور خان نے کہا کہ نیب میرا احتساب کرے میرے خاندان کا احتساب کرے ، 71 میں سیاست شروع کی نیب تب سے میرا احتساب کریں۔

پی ٹی آئی حکومت غلط چیزوں کو ٹھیک کرنے کیلئے آئی ہے، غلام سرور

انہوں نے کہا کہ لیبر کمپلکس پراجیکٹ مئی 2006 میں شروع ہوا تھا۔ 2013 میں پانچ سو فیلٹس تیار ہو چکے تھے ۔ گزشتہ حکومت کی عدم دلچسبی کی باعث ملازمین رہائش فیلٹس سے محروم رہے۔


متعلقہ خبریں