حکومت نواز شریف کو واپس نہیں لا سکتی، چودھری منظور

حکومت نواز شریف کو واپس نہیں لا سکتی، چودھری منظور

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چودھری منظور نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نواز شریف کو واپس نہیں لا سکتی ہے۔

نواز شریف کی واپسی کیلئے تمام قانونی ذرائع استعمال میں لائے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں میزبان ثمر عباس کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر چاہتا ہوں کہ نواز شریف وطن واپس آئیں۔

پروگرام میں شریک پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا کہ احتساب کے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے۔

میڈیکل بورڈ سے صحتیابی کا سرٹیفیکیٹ ملنے تک نواز شریف واپس نہیں آ سکتے، رانا ثنا اللہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے میزبان ثمر عباس کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ سب سے پہلے نیب والوں نے میاں نواز شریف کا ٹیسٹ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف کی رپورٹس میں جعل سازی ہوئی ہے تو سب سے پہلے نیب سے تفتیش ہونی چاہیے۔

نواز شریف کے مفرور ہونے سے متعلق برطانیہ کو آگاہ کر دیا، شہزاد اکبر

پروگرام پاکستان ٹونائٹ کے میزبان ثمر عباس کی جانب سے پوچھے جانے والے ایک اور سوال کے جواب میں ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لیا تھا۔


متعلقہ خبریں