دنیا کے تیز ترین شخص یوسین بولٹ کو کورونا نے لپیٹ میں لے لیا


اسلام آباد: دنیا کے تیز ترین شخص یوسین بولٹ بھی عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ مہلک وبا سے متاثر ہونے کے بعد انہوں نے ازخود سماجی تنہائی ( آئی سو لیٹ) اختیار کرلی ہے۔

مریض کے بولنے سے بھی کورونا وائرس پھیل سکتا ہے، برطانوی ڈاکٹر

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ دنیا کے تیز ترین قرار دیے جانے والے شخص یوسین بولٹ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا شکار بن گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوسین بولـٹ نے 34 ویں سالگرہ کی خوشی میں مہلک وبا کے حوالے سے بتائے جانے والے ایس او پیز کو یکسر نظر انداز کردیا تھا۔

پاکستان میں کورونا سے مزید9 اموات

ہم نیوز نے خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ سالگرہ کی خوشی میں منعقد ہونے والی پارٹی میں نہ تو شرکا نے ماسکوں کا استعمال کیا اور نہ ہی سماجی فاصلوں کو ملحوظ خاطر رکھا۔

کورونا وائرس: دنیا میں 8 لاکھ 12 ہزار سے زائد اموات

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوسین بولٹ کا جب کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے از خود سماجی تنہائی اختیار کرلی ہے۔


متعلقہ خبریں