کے پی: کورونا، 24 گھنٹوں میں وبا کے باعث کوئی جاں بحق نہیں ہوا

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا (کے پی ) میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

دنیا کے تیز ترین شخص یوسین بولٹ کو کورونا نے لپیٹ میں لے لیا

ہم نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وبا کے باعث کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1248 ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا سے صرف 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس: دنیا میں 8 لاکھ 12 ہزار سے زائد اموات

ہم نیوز کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار 796 ہو گئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے صرف 1122 فعال مریض رہ گئے ہیں۔

مریض کے بولنے سے بھی کورونا وائرس پھیل سکتا ہے، برطانوی ڈاکٹر

ہم نیوز نے صوبائی محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 33ہزار 426 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں