معمول سے زائد بارش کی پیشنگوئی: این ڈی ایم اے نے ہدایات جاری کردیں

کورونا ویکسین کی 42 لاکھ خوراکوں کی نئی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

کراچی: دو روز کی بارش نے شہر کا حلیہ تبدیل کر دیا

ہم نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے مختلف متعلقہ محکموں اور اداروں کو اس ضمن میں باقاعدہ ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں قلات، خضدار اور لسبیلہ میں بھی سیلابی ریلوں کا خطرہ ہے۔

پنجاب:بارش کے باعث چھتیں گرنے سے15افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے متعلقہ اداروں کو جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔

کراچی: نکاسی آب نہ ہونے کے باعث سرجانی ٹاؤن سے نقل مکانی شروع

ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے واضح طور پر اپنی پیشن گوئی میں کہا ہے کہ رواں ہفتے معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔


متعلقہ خبریں