سعودی عرب پر حملہ، پاکستان کی شدید مذمت

ایل او سی کی خلاف ورزی، پاکستان کا بھارت سے احتجاج

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

پاکستان نے سعودی عرب کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے ایسے حملوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان نے ڈرون اور میزائل حملوں کو کامیابی سے روکے جانے کو سراہا۔

عرب اتحاد نے گزشتہ روز حوثی باغیوں کا ایک اور ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بنایا تھا۔

بارود سے لدے  ڈرون کے ذریعے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جبکہ بیلسٹک میزائل جازان کی طرف داغا گیا تھا۔ دونوں حملوں کو منزل پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا تھا۔

گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے کو پوری امت پر حملہ قرار دیا تھا۔

اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حجاز مقدس کی سلامتی، جغرافیائی سالمیت اور خود مختاری ہر مسلمان کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے۔ سعودی عرب پر حملہ پوری امت پر حملے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی رپورٹس کو کبھی بھی جعلی قرار نہیں دیا، یاسمین راشد

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں