اب روبوٹ کورونا مریضوں کا سیمپل لیں گے

اب روبوٹ کورونا مریضوں کا سیمپل لیں گے

انجینئرز نے ایک ایسا روبوٹ تیار کر لیا ہے جو کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کا خود ہی سیمپل لے لیتا ہے۔

روبوٹ تیار کرنے والے انجینئرز کو بھی یقین نہیں آیا کہ روبوٹ نے دس سیکنڈ میں مریض کی ناک سے سویب کیا اور دس منٹ سے کم وقت میں ٹیسٹ رپورٹ بھی دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: مصر کے ریسٹورنٹ میں روبوٹ ویٹرز نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

سیمپل لینے سے پہلے مریض نے اپنی ناک پر ایک خاص قسم کا کلپ لگایا جس کے بعد روبوٹ نے اس کی ناک سے سیمپل لیا۔

روبوٹ بنانے والے انجینئیر کا کہنا ہے کہ روبوٹ کے ذریعہ مریض اور ڈاکٹر کے درمیان کورونا کی وبا کو پھیلنے روکا جاسکتا ہے۔

قبل ازیں ہیومن رائٹس واچ نے خبردار کیا تھا کہ قاتل روبوٹس اور اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خبردار! قاتل روبوٹس اور مصنوعی ذہانت انسانیت کا خاتمہ کرسکتے ہیں

ہیومن رائٹس واچ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ طاقت کے استعمال کے حوالے سے انسانی کنٹرول ختم کرنا انسانیت کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جاتا ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کی طرح اس حوالے سے فوری اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

رپورٹ میں ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک کو مکمل خودکار ہتھیاروں کی تیاری پر پابندی لگانی ہو گی تاکہ قاتل روبوٹس کی تخلیق کی روک تھام ہوسکے۔

ہیومن رائٹس واچ کا کہنا تھا کہ 30 ممالک کی جانب سے ایسے بین الاقوامی معاہدے متعارف کرانے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے جن کا مقصد طاقت کے استعمال میں انسانی کنٹرول کو برقرار رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت کے ذریعے ایک دوسرے سے مختلف زبانوں میں گفتگو کرنا ممکن

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ وہ ٹیکنالوجی کے استعمال میں انسانی کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے بین الاقوامی معاہدے متعارف کرنے کے خواہش مند ممالک میں روس اور امریکا شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں