سعودی عرب میں طلاق کی شرح میں خطرناک اضافہ

سعودی عرب میں طلاق کی شرح میں خطرناک اضافہ

ریاض: سعودی عرب میں کورونا لاک ڈاون کے بعد طلاق کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں طلاق کی شرح میں اضافے کے ساتھ شادیوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت انصاف کے مطابق اپریل میں 135 جبکہ جولائی میں 4 ہزار طلاق کے کیسز رجسٹرڈ ہوئے جبکہ جولائی میں 53 فیصد طلاق کے سرٹیفکیٹ ریاض اور مکہ میں جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں پاکستانی آم کے چرچے

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں لاک ڈاؤن کے بعد شادیوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب روبوٹ کورونا مریضوں کا سیمپل لیں گے

سعودی وزارت انصاف کے مطابق جولائی میں 19 ہزار جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے اور یہ تعداد گزشتہ سال اسی مہینے کے مقابلے میں 47 فیصد زیادہ ہے۔


متعلقہ خبریں