ایفیڈرین کوٹہ کیس، منشیات کی دفعات خارج کرنے کی اپیلیں مسترد


اسلام آباد: عدالت نے ایفیڈرین کوٹہ کیس سے منشیات کی دفعات خارج کرنے کی اپیلیں مسترد کر دیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں فرد جرم کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کے خلاف ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایفیڈرین کوٹہ کیس منشیات کا مقدمہ ہے یا نہیں یہ ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے گی۔ ٹرائل کورٹ شہادتیں ریکارڈ کرنے کے بعد انسداد منشیات ایکٹ کی دفعہ 9 سی کا فیصلہ کرے۔

جولائی 2018 میں ایفیڈرین کوٹہ کیس میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 سے امیدوار حنیف عباسی کو عمر قید اور دس لاکھ  روپے جرمانے کی  سزا سناتے ہوئے انتخابات لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا تھا تاہم گزشتہ سال لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مال مقدمہ کی گاڑی استعمال کرنے پر ڈی جی نیب لاہور طلب

حکم نامے کے مطابق حنیف عباسی نے پانچ سو کلو ایفیڈرین منگوائی تھی جس میں سے انہوں نے 363  کلوگرام ایفیڈرین کا ادویات میں استعمال کا ثبوت دیا ہے تاہم  وہ  137 کلو ایفیڈرین کا ادویات میں استعمال کا ثبوت نہ دے سکے تھے۔


متعلقہ خبریں