افتخار شالوانی کا تبادلہ، سہیل راجپوت کمشنر کراچی تعینات


کراچی: سدھ حکومت نے افتخار شالوانی کا تبادلہ کر کے سہیل راجپوت کو کمشنر کراچی تعینات دیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے سہیل راجپوت کو کمشنر کراچی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ افتخار شالوانی کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ہاؤسنگ اینڈ پلاننگ تعینات کر دیا گیا ہے اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ روشن علی شیخ کو جنرل سروسز میں تعینات کیا گیا ہے۔

افتخار شالوانی کو روشن علی شیخ کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ سمیت 10 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جس پر نیب نے روشن علی شیخ کو دیگر ملزمان سمیت گرفتار کر لیا تھا۔

نیب ذرائع کے مطابق سابق ایڈ منسٹریٹرکراچی فضل الرحمان اور وسیم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ اسمال کاٹیجز انڈسٹری کی 265 ایکڑ زمین کو 2009 میں فروخت کیا گیا تھا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کو تقویت ملتی ہے، ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف، فضل الرحمان ملاقات میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق

زمین کے غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کے دیگر ملزمان میں فضل الرحمان، وسیم، ندیم، قادر کھوکھر، صبیحا اسلام اور دیگر شامل ہیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ روشن علی شیخ اور دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر ہو چکا ہے۔ ملزمان نے لانڈھی میں اسمال کارٹیج انڈسٹری کو زمین الاٹ کی تھی۔


متعلقہ خبریں