پشاور بی آر ٹی منصوبے میں سہولیات کا فقدان

BRT

ریفرنس تیار بی آرٹی پشاورمیں 10ارب کی کرپشن کا انکشاف


پشاور: طویل انتظار کے بعد شروع ہونے والے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے میں سہولیات کا فقدان ہے۔

خواتین، بزرگ اور خصوصی افراد کے لیے ٹکٹ کاؤنٹر میں الگ جگہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں رش میں اپنی باری کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: بی آر ٹی میں سفر کے دوران نسوار پر پابندی عائد

بی آر ٹی پشاور کا آغاز تو ہو گیا مگر سفری آسانی کے لیے اسٹیشن کا رخ کرنے والوں کی مشکلات کم ہونے کے بجائے بڑھ گئی ہیں۔ بی آر ٹی میں سفر کرنے کے لیے ٹکٹ لینے والے بزرگ، خواتین اور خصوصی افراد مشکلات کا شکار نظر آتے ہیں۔

خصوصی افراد اور خواتین کو شکایت ہے کہ ٹکٹ کے حصول کے لیے لائنوں میں خوار ہونے کے بعد رہی سہی کسر بس میں داخل ہونے پر پوری ہوجاتی ہے جہاں مرد حضرات خواتین کے لیے مختص سیٹوں پر براجمان ملتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے بی آر ٹی پشاور کا افتتاح کردیا

میگا پراجیکٹ میں خواتین اور خصوصی افرادکے لیے مخصوص نشستوں کا دعویٰ تو کر دیا گیا  مگر  بی آر ٹی اسٹیشن  ٹکٹ کاونٹر پر انہیں مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔

خیال رپے کہ رواں برس 13 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بی آر ٹی پاکستان میں سب سے بہترین پراجیکٹ ہے۔ بی آر ٹی سے ٹریفک کا مسئلہ حل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی پشاور میں سفر کرنےکیلئے اہم معلومات

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور کا ٹریک 27 کلو میٹر طویل ہے۔ بی آر ٹی منصوبے پر میرے کچھ تحفظات تھے۔ پرویز خٹک کو بی آر ٹی منصوبے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ بی آر ٹی پر میرے تحفظات غلط تھے پرویز خٹک آپ ٹھیک تھے۔


متعلقہ خبریں