افغان طالبان کے وفد کی وزیر خارجہ سے ملاقات، افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال

دوحہ میں افغان امن مذاکرات آج سے شروع ہوں گے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ملا عبدالغنی کی قیادت میں افغان طالبان کے وفد کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بین الافغان مذاکرات کےجلد انعقاد سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر بھی بات چیت کی گئی۔

افغان طالبان کے وفد نے وزیرخارجہ کو طالبان اور امریکہ معاہدے پر تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا شروع سے یہی موقف ہے کہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے سفیر کی الوداعی ملاقات

گزشتہ روز افغان طالبان کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کے دورے پر پہنچا تھا۔  افغان طالبان کے وفد کو دورے کی دعوت وزارت خارجہ نے دی تھی۔

افغان طالبان کا وفد دوحا سے پرواز کیو آر 632 کے ذریعے اسلام آباد پہنچا۔

ہم نیوز نے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ افغان طالبان کا وفد وزارت خارجہ کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روزانہ دو سو مال بردار ٹرک افغانستان بھیجے جائیں گے، ارباب شہزاد

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان طالبان کا وفد افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے سے متعلق بات چیت کرے گا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایک ہفتے قبل افغانستان کے حوالے سے کہا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام فریقین معمولی نوعیت کے امور کا حل یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل سے متعلق کامیابی، اجتماعی کاوش کے باعث ملی ہے اور موجودہ صورتحال تک آئی ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ افغان فریقین مزید تعطل کے بغیر وسیع ترمذاکراتی عمل کا آغاز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: روزانہ دو سو مال بردار ٹرک افغانستان بھیجے جائیں گے، ارباب شہزاد

وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ یہ تاریخی موقع ہے اور ہرممکن اندازمیں اس سے فائدہ اٹھانے پر توجہ مرکوز کی جائے۔ انہوں نے زور دے کرکہا تھا کہ اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں