سی ڈی اے اور ہاؤسنگ اتھارٹی کی حاصل کردہ اراضی پر تعمیرات پر 2 ماہ کیلئے پابندی


اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) اور ہاؤسنگ اتھارٹی کی حاصل کردہ اراضی پر تعمیرات پر 2 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے تعمیرات پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سی ڈی اے کے حاصل کردہ 8 سیکٹرز میں کسی بھی قسم کی تعمیرات پر پابندی ہو گی۔

اس کے علاوہ ہاؤسنگ اتھارٹی کے سیکٹر ایف 14 اور ایف 15 تھری میں بھی تعمیرات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

سی ڈی اے ملازمین کے بچوں کے لیے نجی اسکولوں میں فیس پر 50 فیصد رعایت

نوٹیفکیشن کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے حاصل کردہ 3 سیکٹرز اور  ہاؤسنگ اتھارٹی کے سیکٹر جی 14 ٹو اور تھری میں تعمیرات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں