سینیٹ نے اینٹی منی لانڈرنگ دوسرا ترمیمی بل 2020 مسترد کر دیا

اینٹی منی لانڈرنگ دوسرا ترمیمی بل 2020:تحریک سینیٹ میں پیش

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سینیٹ نےاینٹی منی لانڈرنگ دوسرا ترمیمی بل 2020 مسترد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق  اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف بل پر حکومت کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بل مشیرپارلیمانی امورسینیٹر بابراعوان نے پیش کیا تھا۔

بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے اجلاس جمعرات کی شام ساڑھے 5 بجےتک ملتوی کر دیا ہے۔

قومی اسمبلی: اینٹی منی لانڈرنگ بل 2020 کی کثرت رائے سے منظوری

آج اجلاس کے دوران سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم نے  نام لیے بغیر کہا ہے کہ جب بھی منی لانڈرنگ کا نام آتا ہے تو یہ اس طرح کیوں ہو جاتے ہیں؟

پیپلزپارٹی نے اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل کی مخالفت کردی

ہم نیوز کے مطابق قائی ایوان سینیٹر شہزاد وسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ان کی منی لانڈرنگ سے محبت ہے یا چڑ ہے؟

سینیٹ میں اس موقع پر قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم  اور سینیٹراسلام الدین شیخ کےدرمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

منی لانڈرنگ کی سزا پانچ سے بڑھا کر دس سال کی جا رہی ہے، شہزاد اکبر

اینٹی منی لانڈرنگ بل 2020 قومی اسمبلی میں گزشتہ روز کثرت رائے سے منطور ہو چکا ہے۔


متعلقہ خبریں