بھارت اور اپوزیشن چاہتی ہے کہ پاکستان ترقی نہ کرے، فیصل جاوید

فیصل جاوید

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو بے بی قرار دے دیا۔

ایف اے ٹی ایف: اپوزیشن نے بدلے میں این آر او مانگ لیا، فیصل جاوید

ہم نیوز کے مطابق سینیٹرفیصل جاوید نے ایوان بالا (سینیٹ) میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے پہلے خطاب پر ہی بلیک میلنگ شروع ہو گئی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بلیک میلنگ کے لیے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اپوزیشن چاہتی ہے کہ پاکستان ترقی نہ کرے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے واضح طور پر کہا کہ ہم اپوزیشن کو این آر او نہیں دیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اب یہ ایف اے ٹی ایف کے اوپر بلیک میل کررہے ہیں۔

 این آراو نہیں دوں گا، کے نعرے سے لوگوں کے پیٹ بھر جائیں گے؟ شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اگر پاکستان بلیک لسٹ ہوتا ہے تو نقصان غریب عوام کا ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں