وزیر قانون حکومت چلائیں اور آگ نہ لگائیں۔ مولا بخش چانڈیو

Molabux Chandio

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر قانون دوسروں کو سمجھائیں، حکومت چلائیں اور آگ نہ لگائیں۔

بھارت اور اپوزیشن چاہتی ہے کہ پاکستان ترقی نہ کرے، فیصل جاوید

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی حکومت کو کوئی بات منوانی ہو تو وہ قومی سلامتی کا معاملہ لےآتی ہے۔

پی پی کے سینئر سیاستدان مولابخش چانڈیونے کہا کہ قومی اسمبلی میں بل آیا تو ہم نے پاس کیا لیکن 15 منٹ بعد ایک مسخرے کو کھڑا کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس مسخرے نے ساری تقریر میرے چیئرمین کے خلاف کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کوئی بھی پی ٹی آئی کا آدمی اس کی حمایت نہیں کر رہا تھا۔

اینٹی منی لانڈرنگ دوسرا ترمیمی بل 2020:تحریک سینیٹ میں پیش

سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ آپ کہیں کہ اپوزیشن نےتعاون کیا لیکن ساتھ ہی باور کرایا کہ ایسا نہیں ہو گا آپ ہمارے چیئرمین کامذاق اُڑائیں۔

پی پی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہمیں پاکستان کا قومی مفاد عزیز ہے مگر اپنی قیادت کا احترام بھی عزیز ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ دو قدم آپ پیچھے ہٹ جائیں تو اس میں کیا بےعزتی ہے؟

خاں صاحب! ابھی دوپہر ہے شام میں سایہ بھی ساتھ چھوڑ دے گا۔ مولا بخش چانڈیو

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آپ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو صبح شام گری ہوئی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔


متعلقہ خبریں