میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلہ ٹیسٹ کیلیے میرٹ پالیسی کا اعلان

میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلہ ٹیسٹ کیلیے میرٹ پالیسی کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلہ ٹیسٹ کے لیے میرٹ پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن: کورونا سے متعلق حکومتی اقدامات ناکافی قرار

ہم نیوز کے مطابق پی ایم اینڈ ڈی سی نے 15 ستمبر سے 25 اکتوبر کے درمیان سیشن 2020-21 کے لیے انٹری ٹیسٹ منعقد کرنے کی اجازت دی ہے۔

پی ایم اینڈ ڈی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امتحانات کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز اور پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے منعقد کیے جائیں گے۔

میڈیکل کالجز پارٹ ٹائم تعلیمی ادارے بن چکے ہیں، ڈاکٹر شیر شاہ سید

ہم نیوز نے پی ایم اینڈ ڈی سی کے ترجمان کے حوالےسے بتایا ہے کہ ہر سال انٹری ٹیسٹ میں دو لاکھ 50 ہزار طلبہ شریک ہوتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے طلبہ میں سے 18 ہزار کو میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔

پی ایم اینڈ ڈی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹری ٹیسٹ کے 50 فیصد، ایف ایس سی کے 40 فیصد اورمیٹرک کے 10 فیصد نمبرزشامل کیے جائیں گے۔

اسلام آباد کے طلبہ پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کےاہل قرار

ہم نیوز کے مطابق پی ایم اینڈ ڈی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف ایس سی یا اس کے مساوی میں کم سے کم 65 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ انٹری ٹیسٹ میں شرکت کے اہل ہو سکیں گے۔


متعلقہ خبریں