جیمز اینڈرسن 600 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بالر


ساؤتھمپٹن: انگلش کرکٹر جیمز اینڈرسن 600 سو وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بالر بن گئے۔

اینڈرسن نے یہ اعزاز ایک سو چھپن ویں ٹیسٹ پاکستان کے خلاف کپتان اظہر علی کی وکٹ لے کر حاصل کیا۔

اینڈرسن نے اپنے کیریئر میں چھبیس رن کی اوسط سے 600 وکٹیں حاصل کیں۔ اڑتیس سالہ جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کے چوتھے کامیاب ترین بالر ہیں۔

ان سے پہلے تین اسپنرز مرلی دھرن، شین وارن اور انیل کمبلے یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

مرلی دھرن آٹھ سو ٹیسٹ وکٹیں لینے والے واحد بالر ہیں  شین وارن مرلی دھرن کے ساتھ سات سو کلب کے ممبر ہیں۔


متعلقہ خبریں