اپوزیشن، پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرانا چاہتی ہے۔ وزیر اعظم

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کے مفادات ملکی مفادات سے متصادم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کرانا چاہتی ہے۔

بھارت اور اپوزیشن چاہتی ہے کہ پاکستان ترقی نہ کرے، فیصل جاوید

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق دو اہم بل منظور نہیں ہونے دیے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن نے جو بل منظور نہیں ہونے دیے ہیں وہ اینٹی منی لانڈرنگ اوراسلام آباد وقف املاک سے متعلق تھے۔

وزیر قانون حکومت چلائیں اور آگ نہ لگائیں۔ مولا بخش چانڈیو

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماوَں کے مفادات ملکی مفادات سے متصادم ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ احتساب کا عمل سخت ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنما اپنے کرپشن کے پیسےکو بچانےکے لیےسرگرم ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی مؤثرکورونا حکمت عملی عالمی سطح پرکامیابی کی پہچان بن چکی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اپوزیشن جمہوریت کی آڑ لے کراپنی لوٹ کھسوٹ کوچھپانا چاہتی ہے۔

 این آراو نہیں دوں گا، کے نعرے سے لوگوں کے پیٹ بھر جائیں گے؟ شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن این آراو لینے کے لیے نیب کو بدنام کررہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن ملکی معیشت کی تباہی اورغربت میں اضافہ چاہتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ این آراو کے حصول تک حکومت گرانے کی دھمکیاں دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کچھ بھی ہو جائے لیکن میری حکومت این آر او نہیں دے گی۔

شبلی فراز نے ن لیگ کی جانب سے این آر او مانگنے کی دستاویزات شیئر کردیں

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والوں کو این آراو دینا قومی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔


متعلقہ خبریں