نواز شریف کو لندن سے واپس لانا مشکل کام ہے، علی نواز اعوان



اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو لندن سے واپس لانا مشکل کام ہے وہ سیاسی اخلاقیات کا مظاہرہ کریں اور خود واپس آئیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ پاکستان ٹونائٹ‘ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرا فواد چوہدری اور شیخ رشید کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ نوازشریف کو لندن سے لانا مشکل ہے ۔ نوازشریف سیاسی اخلاقیات کا مظاہرہ کریں اور واپس آئیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے نوازشریف کو کوئی این آر او نہیں دیا مگر باہر جانے کی اجازت ضرور دی ہے۔

نواز شریف کی رپورٹس کو کبھی بھی جعلی قرار نہیں دیا، یاسمین راشد

پروگرام میں شامل مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک کا کہنا تھا اگر میاں نوازشریف کا علاج پاکستان میں ممکن تھا تو حکومت نے علاج کیوں نہیں کرایا۔ حکومت نوازشریف کے دل کی سرجری سروسز ہسپتال میں کرا لیتی

حکومت مخالف ممکنہ احتجاجی تحریک پرپروگرام میں شامل پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی احتجاجی تحریک کے لئے مکمل طور پر تیار ہے، صرف اپوزیشن لیڈر کے فیصلے کا انتظار ہے۔


متعلقہ خبریں