عمران صاحب! آج بتا دیں کہ کون بلیک میل کر رہا ہے؟ مریم اورنگزیب

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے استفسار کیا ہے کہ عمران صاحب! آج بتا ہی دیں کہ کون بلیک میل کررہا ہے؟

نواز شریف کی واپسی کیلئے تمام قانونی ذرائع استعمال میں لائے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وفاقی کابینہ کے اجلاس اور وزیراعظم کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ آپ بلیک میل کیوں ہورہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ آپ کی ذمہ داری عوام کو50 لاکھ گھراورایک کروڑ نوکریاں دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹا، چینی اور پیڑول چوری کے قانونی پہلوؤں پربھی غورکریں۔

 این آراو نہیں دوں گا، کے نعرے سے لوگوں کے پیٹ بھر جائیں گے؟ شہباز شریف

پی ایم ایل (ن) کی مرکزی ترجمان کا کہنا ہے کہ آپ کے جھوٹ، کرپشن اور بے بنیاد الزامات عوام کو برداشت نہیں ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو وزیراعظم کابینہ اجلاس سیاسی انتقام کے لیے بلاتا ہو اُس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔

ن لیگ کو منی لانڈرنگ کے نام پر خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا، مریم اورنگزیب

پی ایم ایل (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دوسال کی کارکردگی کا جواب دینے کے بجائے مصنوعی بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں