کراچی کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، شاہد آفریدی


کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ لوکل اور صوبائی اور وفاقی حکومتیں مکمل ناکام ہو چکی ہیں، اپنے بچپن میں اس شہرکو برباد ہوتے دیکھا، اب ہمارے بچے بھی اس شہر کی بربادی کے گواہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، گلیاں پانی سے بھر گئیں۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کراچی میں ہونے والی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے جب کہ موسلادھار بارش کے باعث شہر ڈوب چکا ہے۔

کراچی میں آج صبح سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری رہا۔ شہر میں موسلا دھار بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ گلیوں اور محلوں میں بھی کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا۔

شہر قائد میں آرٹس کونسل سے نیشنل میوزم تک سڑک پانی سے بھری ہوئی ہے جب کہ موسلادھاربارش کے بعد آرام باغ فرنیچرمارکیٹ بھی زیرآب آگئی ہے۔

علاقہ دکانداروں نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ بارش اور سیوریج کا پانی دکانوں میں داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ان کا فرنیچر بہت بری طرح متاثر ہوا ہے۔

وفاق اور سندھ کراچی کے ساتھ سنجیدہ نہیں، میئر کراچی وسیم اختر

ہم نیوز کو دکانداروں نے بتایا ہے کہ فرنیچر مارکیٹ میں اس وقت چار فٹ سے زائد پانی کھڑا ہوا ہے اور نکاسی آب کی کوئی صورت دکھائی نہیں دے رہی ہے۔


متعلقہ خبریں