کراچی، مختلف حصے بارشوں سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر


اسلام آباد: کراچی شہر کے مختلف حصے بارشوں سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ یہ بات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہی ہے۔

کراچی کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، شاہد آفریدی

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی کےعلاوہ کیرتھرکی پہاڑیوں پربھی موسلادھاربارش ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تیزبارشوں سے لتھ اور تھڈو ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی آگیا۔

کراچی میں موسلا دھار بارش، شہر ڈوب گیا، کئی شاہراہیں بند

ہم نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ لتھ ڈیم سے آنے والا سیلابی ریلا ناردرن بائی پاس سے جا ٹکرایا۔

 


متعلقہ خبریں