شہباز شریف، نواز شریف کو نہ لائے تو ریفرنس اسپیکر کو بھیجیں گے، بابر اعوان

شہباز شریف، نواز شریف کو نہ لائے تو ریفرنس اسپیکر کو بھیجیں گے، بابر اعوان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو وطن واپس نہ لانے پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔

نواز شریف کو فوراً وطن واپس لانا چاہیے، وزیر اعظم عمران خان

ہم نیوز کے پروگرام ’ایجنڈا پاکستان‘ میں شریک مہمان اور وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے میزبان عامر ضیا کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں واضح طور پرکہا ہے کہ اگر شہباز شریف، میاں نواز شریف کو واپس نہ لائے تو ان کے خلاف ریفرنس اسپیکر کو بھجوائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا کہ بڑے میاں صاحب کے ضمانتی چھوٹے میاں صاحب ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کو لندن میں ایک ٹیکہ بھی نہیں لگا ہے۔

نواز شریف کو لندن سے واپس لانا مشکل کام ہے، علی نواز اعوان

پروگرام کے میزبان عامر ضیا کی جانب سے پوچھے جانے والے ایک اور سوال کے جواب میں ممتاز قانون دان بابر اعوان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں نواز شریف مفرور ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے واضح طور پر کہا کہ عمران خان کسی قیمت پر بھی رول آف لا کو نیچا دکھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

حکومت نواز شریف کو واپس نہیں لا سکتی، چودھری منظور

ہم نیوز کے پروگرام میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں سینئر سیاستدان بابر اعوان نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن مولانا کا کاندھا استعمال کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں