انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے آئے تھے، ہارنے کا افسوس ہے۔ اظہر علی

انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے آئے تھے، ہارنے کا افسوس ہے۔ اظہر علی

ساؤتھمپٹن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز ہارنے کا افسوس ہے لیکن کچھ چیزیں آپ کےکنٹرول میں نہیں ہوتی ہیں۔

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میچ ڈرا، انگلینڈ نے سیریز ایک صفر سے جیت لی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے بات چیت میں کہا کہ ہم سیریز جیتنے کے لیے انگلینڈ آئے تھے مگر پہلے ٹیسٹ میں ہم نے غلطیاں کیں۔

ممتاز بلے بازاظہرعلی نے کہا کہ اپنی غلطیوں سے سیکھ کر آگے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں ںے عالمی شہرت یافتہ بلے باز بابر اعظم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہترین بیٹنگ کی۔

ساؤتھمپٹن میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ ڈرا ہو گیا جب کہ انگلینڈ نے مہمان ٹیم نے سیریز ایک صفر سے جیت لی ہے۔

سابق کرکٹر ظہیر عباس آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

ساؤتھمپٹن کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ کے پانچویں روز بارش سے کھیل متاثر ہوا اور صرف 28 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا۔

انگلینڈ کے چیمز اینڈرسن نے قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کی وکٹ حاصل کر کے 600 وکٹیں لینے کا سنگ میل عبور کیا۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے جس میں بابر اعظم 63 اور عابد علی 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جیمز اینڈرسن 600 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بالر

کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ناقابل شکست سنچری بنائی تھی جس کی بدولت قومی ٹیم 273 رنز بنا پائی تھی۔


متعلقہ خبریں