افریقہ پولیو سے پاک براعظم قرار


نیویارک: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے افریقہ کو پولیو سے پاک براعظم قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے باقاعدہ اعلان کر دیا ہے کہ افریقہ کے 47 ممالک میں پولیو کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ جس سے ناقابل علاج معذوری ہو سکتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے اس سنگ میل کی سرٹیفکیشن کا باقاعدہ اعلان کیا۔ افریقہ میں وائلڈ پولیو کا آخری کیس 4 برس قبل نائیجیریا کے شمال مشرقی حصے میں سامنے آیا تھا۔

واضح رہے کہ پولیو شدید متعدی بیماری ہے جو بچوں کی ریڑھ کی ہڈی پر حملہ کر کے انہیں زندگی بھر کے لیے معذور بنا دیتی ہے۔

یہ 1950 کی دہائی میں ویکسین تیار ہونے تک دنیا کے مختلف حصوں میں پائی جاتی تھی، تاہم ایشیا اور افریقہ کے غریب ممالک کے لیے یہ ویکسین پہنچ سے باہر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ: کورونا کامریض صحتیابی کے بعد دوبارہ وائرس میں مبتلا

1988 کے آخر میں ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں وائلڈ پولیو کے ساڑھے 3 لاکھ کیسز موجود تھے، جبکہ 1996 میں صرف افریقہ میں اس کے 70 ہزار سے زائد کیسز پائے جاتے تھے۔

تاہم عالمی کوششوں اور 30 سال سے زائد عرصے سے فنڈنگ کے باعث رواں سال اس بیماری کے کیسز صرف افغانستان اور پاکستان میں سامنے آئے ہیں۔


متعلقہ خبریں