سندھ میں طوفانی بارشیں، ٹرینوں کا شیڈول تا حال متاثر


لاہور: سندھ میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث ٹرینوں  کا شیڈول آج بھی متاثر ہے جس کے باعث کراچی اور کوئٹہ سے لاہور  آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔

شالیمارایکسپریس13 اور علامہ اقبال ایکسپریس 12 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ پاکستان ایکسپریس اور خیبر میل ایکسپریس بھی اپنے وقت مقررہ سے لیٹ ہیں۔

گزشتہ روز کراچی سے حیدر آباد کے درمیان ٹریک کا کچھ حصہ بارش کے پانی میں بہہ گیا تھا۔ ٹریک متاثر ہونے سے اپ اور ڈاؤن دونوں ٹریکس بلاک کرکے ٹرین آپریشن معطل کر دیا گیا۔

عوامی ایکسپریس کو کراچی سے جانے سے روک دیا گیا اور فرید ایکسپریس کو بولہاری کے مقام پر روک دیا گیا
کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کو بن قاسم کے مقام پر روک دیا گیا تھا۔

کراچی آنے والی گرین لائن ایکسپریس کو پڈعیدن اسٹیشن پر روکا گیا۔ ٹریک کی بحالی کا کام شروع نہیں ہوسکا جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مختلف اسٹیشنوں پر روکی گئی ٹرینوں کے مسافر شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جب کہ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جب تک ٹریک بحال نہیں ہوجاتا ٹرینیں نہیں چلائی جاسکتیں۔

محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں بارش کی شدت بتدریج کم ہورہی ہے تاہم جمعرات تک وقفے وقفے سے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں