حمزہ علی عباسی کا مسکراتا خاندان

حمزہ علی عباسی کا مسکراتا خاندان

اسلام آباد: ورسٹائل اداکار حمزہ علی عباسی نے شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنی اہلیہ نیمل خاور اور بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں حمزہ نے اپنے بیٹے مصطفیٰ عباسی کو اٹھا رکھا ہے جبکہ ان کے ساتھ کھڑی نیمل مسکرا رہی ہیں۔

حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے بھی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی فیملی کی تصویر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Couldn’t be more grateful to Allah?? Anniversary ♥️

A post shared by Naimal Khawar Abbasi (@naimalkhawarkhan) on

تصویر کے ساتھ نیمل نے تحریر کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی بہت شکر گزار ہوں۔ شادی کی سالگرہ۔

30 جولائی 2020 کو اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی تھی جس کا نام محمد مصطفیٰ عباسی رکھا گیا تھا۔

حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مداحوں کو اس خوشخبری کی اطلاع دی تھی۔

اداکار نے اپنے پیغام میں بیٹے کے لیے دعائیہ کلمات لکھے جس میں انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ میرا بیٹا شکر گزار، شائستہ اور ایماندار انسان بنے اور اللہ اس کی دنیا و آخرت کی زندگی سنوار دے۔ ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے گھر ننھے مہمان کی آمد

نیمل اور حمزہ گزشتہ برس  26 اگست کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں