علی ظفر کا میشا شفیع کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس


لاہور: معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانے کی پاداش میں دس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے۔

علی ظفر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میشا شفیع نے اُن پر جنسی ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں اور اس الزام کو میڈیا پر دہرایا بھی ہے۔

پاکستانی گلوکار نے نوٹس میں کہا کہ میشا شفیع دو ہفتے میں میڈیا پر آکر اُن سے معافی مانگیں ورنہ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

علی ظفر کے سسر اور وکیل علی سبطین فضلی نے کہا ہے کہ اب جو بھی قانونی کارروائی کی جائے گی اس سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

اداکارہ میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ میشا شفیع کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے ایک سے زائد بار اُنہیں جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔

علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں