بارش کے بعد بی آرٹی اسٹیشن کی چھتیں ٹپکنے لگیں

بارش کے بعد بی آرٹی اسٹیشن کی چھتیں ٹپکنے لگیں

فائل فوٹو


پشاور: بارش کے بعد پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) اسٹیشنز کی چھتیں ٹپکنے لگیں اور سیلنگ سے پانی انتظار گاہ میں آ گیا۔

ہم نیوز کے مطابق بی آر ٹی کے مختلف اسٹاپس پر پانی اسٹیشنز کے اندر داخل ہوگیا ہے۔ چھتیں ٹپکنے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) اسٹاف کی جانب سے صفائی کا عمل فوری شروع کیا گیا تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اس منصوبے کا افتتاح13 اگست کو کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف نے یہ منصوبہ ڈھائی سال بعد مکمل کیا ہے۔ بی آرٹی کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 49 ارب 34 کروڑ روپے لگایا گیا تھا جو بڑھتے بڑھتے 70 ارب 72 کروڑ تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی میں سفر کے دوران نسوار پر پابندی عائد

پشاور کے اہم تعلیمی ادارے، اسپتال اور کمرشل ادارے بی آر ٹی کے روٹ سے منسلک ہیں اور اس سے سفر کا دورانیہ پچاس فیصد تک کم گیا ہے۔ بی آر ٹی کا روٹ ستائیس کلو میٹر طویل ہے جس پر220 ائیر کنڈیشنڈ بسیں چلائی جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں