ارشد پپو قتل کیس، عزیر بلوچ پر ترمیمی فرد جرم عائد

ارشد پپو قتل کیس، عزیر بلوچ پر ترمیمی فرد جرم عائد

فوٹو: فائل


کراچی: لیاری امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ پر ترمیمی فرد جرم عائد  کر دی گئی۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ارشد پپو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عزیر بلوچ سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے جیل مینوئل پر عمل درآمد سے متعلق سرکاری وکیل سے بھی جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

گزشتہ ماہ انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے پولیس پر حملے سمیت 14 مقدمات میں بھی عزیر بلوچ پر فرد جرم عائد کی تھی۔ جس میں ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر حملے سمیت دیگر مقدمات شامل تھے۔

ملزمان عزیر بلوچ اور امین بلیدی نے صحت جرم سے انکار کر دیا جبکہ عدالت نے گواہان اور تفیشی افسر کو نوٹس جاری کردیے اور آئندہ سماعت پر گواہان اور انویسٹی گیشن آفیسر (آئی او) کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد پپو قتل کیس : عزیر بلوچ  اپنے اعترافی بیان سے مکر گئے

پولیس کے مطابق ملزمان نے سال 2012 میں پولیس پر حملہ کیا تھا جس کے مقدمہ ملزمان کے خلاف بغدادی تھانہ میں درج کیا گیا۔

خیال رہے کہ 6  اپریل کو ملٹری کورٹ نے لیاری امن کمیٹی کے سابق سربراہ عزیر بلوچ کو  12سال قید کی سزا سنائی تھی۔


متعلقہ خبریں