نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، محمد عباس کی تنزلی



دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی گیند باز محمد عباس پانچ درجے تنزلی کے بعد آٹھویں سے تیرہویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ: پاکستان ٹی20میں پہلی پوزیشن سے محروم

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بلے بازوں کی نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی کا بدستور دوسرا نمبر ہے۔

نئی ریکنگ کے مطابق آسٹیلیا کے مارنس لبوشین کا تیسرا نمبر ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

پاکستانی بلے باز بابر اعظم کا پانچواں نمبر برقرار ہے، قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی  انگلینڈ کے خلاف سنچری اسکور کرنے کے بعد رینکنگ میں 23 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے کھلاڑیوں اور گھریلو اشیا کے نام ملا کر کرکٹ ٹیم بنا دی

بولرز کی نئی رینکنگ میں آسٹریلوی گیند باز پیٹ کمنز بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

ٹاپ ٹین باؤلرز میں پاکستان کا کوئی گیند باز موجود نہیں ہے۔

600 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے انگلش گیند باز جیمز اینڈرسن کی رینکنگ میں ترقی ہوئی ہے اور وہ فہرست میں آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ بحالی کے لیے پاکستان اور آئی سی سی کو مل کر کام کرنا ہو گا، ظہیر عباس

آل راؤنڈرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں جیسن ہولڈر پہلے نمبر پر، بین اسٹوکس دوسرے اور رویندر جدیجا تیسرے نمبر پرموجود ہیں۔


متعلقہ خبریں