پنجاب میں یکم ستمبر تک بارشیں ہوں گی، الرٹ جاری


لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بارش سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق پنجاب میں یکم ستمبر تک بارشیں ہوں گی۔

خیال رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج بارش ہوئی جس کے باعث حبس کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔

بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے نظام زندگی متاثر

محکمہ موسمیات نے پنجاب،خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ شہر قائد  میں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور متعدد شاہراہیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر کراچی کور بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کر رہی ہے۔

پاکستان کےمعاشی حب میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ ذرائع آمدو رفت اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مون سون کے چھٹے اور طوفانی اسپیل نے کراچی کو پھر دریا بنا دیا ہے۔  لٹھ اور تھڈو ڈیم اوور فلو ہو گئے ہیں۔

ناردرن بائی پاس اور ملیر ندی میں شدید سیلابی صورتحال ہے اور سہراب گوٹھ کے قریب لیاری ندی اوور فلو ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں