سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کا اضافہ

کراچی: صرافہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے کمی کے بعد 99 ہزار 451 روپے ہو گئی۔

سونے کی قیمت میں دو ہزار 500 روپے فی تولہ کمی

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق 20 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت 168.80 سے 169 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی دیکھنے کو ملی اور100 انڈیکس میں 569.77 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

آج  کاروبار میں ایک موقع پر 40894.53 پوائنٹس کی سطح بھی دیکھی گئی، جبکہ پورے دن مندی کے آثار نظر نہ آئے۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 569.77 پوائنٹس اضافے کے بعد 40862.59 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔


متعلقہ خبریں