اوپن مارکیٹ: ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ

Dollar price

کراچی: اوپن مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق 20 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت 168.80 سے 169 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے کمی کے بعد 99 ہزار 451 روپے ہو گئی۔

سونے کی قیمت میں دو ہزار 500 روپے فی تولہ کمی

اس کے علاوہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی دیکھنے کو ملی اور100 انڈیکس میں 569.77 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

آج  کاروبار میں ایک موقع پر 40894.53 پوائنٹس کی سطح بھی دیکھی گئی، جبکہ پورے دن مندی کے آثار نظر نہ آئے۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 569.77 پوائنٹس اضافے کے بعد 40862.59 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔


متعلقہ خبریں