پاکستان کی پہلی سکھ خاتون نے ایم فل کی ڈگری حاصل کر لی


لاہور: پاکستان کی پہلی سکھ خاتون سنونت کور نے ایم فل کی ڈگری حاصل کر لی.

ہم نیوز کے مطابق سنونت کور لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے شعبہ پنجابی میں ایم فل کی سٹوڈنٹ ہیں اور انہیں گورونانک بانی وچ سمکالی سماج دا چتر،کے موضوع پر مقالہ لکھنے پر انھیں ڈگری دی گئی۔

سنونت کور سے پہلے ان کے بڑے بھائی سردار کلیان سنگھ پہلے پاکستانی سکھ ہیں جنہوں نے ایم فل کیا تھا۔

سردار کلیان سنگھ سکھ کمیونٹی میں پہلے فرد ہیں جو بطور استاد پڑھا بھی رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں