پاکستان جلد ازجلد انٹرا افغان مذاکرات کے آغاز کا منتظر ہے، وزیر اعظم

پاکستان جلد ازجلد انٹرا افغان مذاکرات کے آغاز کا منتظر ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان جلد ازجلد انٹرا افغان مذاکرات کے آغازکا منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان رہنماوَں کو پائیدارامن کے لیے سیاسی تصفیے کے تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانا ہو گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر کی ملاقات

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات افغان قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ٹیلی فونک بات  چیت کے دوران کہی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت کے متعلق جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گفتگو میں پاک افغان تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے پاک افغان دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ہونے والی بات چیت میں کہنا تھا کہ دو طرفہ تعلقات مذہب، ثقافت، مشترکہ تاریخ او رلوگوں کے مابین برادرانہ تعلقات پرمبنی ہیں۔

پاکستان افغان امن عمل میں خلوص نیت کے ساتھ کردار ادا کرتا رہے گا، شاہ محمود قریشی

وزیراعظم نے بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کومزید گہرا کرنے اور تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کےعزم کا اعادہ کیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کے تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  بات چیت اورسیاسی تصفیہ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

افغان طالبان کے وفد کی وزیر خارجہ سے ملاقات، افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی فونک بات چیت میں واضح کیا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا مثبت کردار ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم  نے ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ کے لیے بطورقومی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کونسل کامیابی کے ساتھ اپنے مقاصد کو حاصل کرے گی۔

روزانہ دو سو مال بردار ٹرک افغانستان بھیجے جائیں گے، ارباب شہزاد

وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو جلد از جلد پاکستان آنے کی دعوت کا اعادہ بھی کیا۔


متعلقہ خبریں