کراچی: یاسین آباد، ڈوبنے والے لڑکوں کے لواحقین اور مکینوں کا احتجاج

کراچی: یاسین آباد، ڈوبنے والے لڑکوں کے لواحقین اور مکینوں کا احتجاج

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ روز دو لڑکوں کے نالے میں ڈوبنے کے افسوسناک سانحہ کے خلاف لواحقین اورعلاقہ مکینوں نے احتجاج شروع کردیا ہے۔

بارش کے طوفانی اسپیل نے کراچی کو پھر دریا بنادیا

ہم نیوز کے مطابق یاسین آباد کے قریب واقع نالے میں گزشتہ روز اظہر اور افغان نامی دو لڑکے ڈوب گئے تھے۔

علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے ہم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ڈوبنے والے لڑکوں کی تلاش کے لیے کسی قسم کے بھی انتظامات نہیں کیے گئے۔

کراچی میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

ہم نیوز کے مطابق مقامی انتظامیہ کے خلاف غم و غصے سے بھرے ہوئے علاقہ مکین اور ڈوبنے والے لڑکوں کے لواحقین نے احجاج کرتے ہوئے 13 ڈی موڑ کے قریب سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں طوفانی بارشیں، 8 افراد جاں بحق

علاقہ مکینوں اور لواحقین کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے رینجرز اور پولیس کی نفری پہنچ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں