شائقین کرکٹ انگلینڈ کی ٹیم کا انتظار کر ر ہے ہیں، مصباح الحق

سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق میں کورونا وائرس کی تصدیق

لاہور: پاکستان کے چیف سیلیکٹرمصباح الحق نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ انگلینڈ کی ٹیم کا انتظار کر ر ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے جلد پاکستان کا دورہ کیا تو اسے بہت سراہا جائے گا۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے آئے تھے، ہارنے کا افسوس ہے۔ اظہر علی

ہم نیوز کے مطابق پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریزپرتبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں شکست پر افسوس ہوا ہے لیکن انگلینڈ سیریز کے دوران نوجوان ٹیم کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ پی ایس ایل 2020 میں متعدد انگلش کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا، بنگلہ دیش اورایم سی سی کی ٹیموں نے بھی پاکستان کا دورہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ورلڈالیون اورویسٹ انڈیزکی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ دنیا بھر کے کرکٹرز جانتے ہیں کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے انتظامات کیسےہیں؟ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹرز کو یہ بھی آگاہی ہے کہ یہاں کیسا استقبال کیا جاتا ہے؟

 کھلاڑیوں کو ذاتی اور پروفیشنل زندگی میں توازن رکھنے کی ضرورت ہے، یونس خان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ شائقین کرکٹ ٹاپ کرکٹرزکو پاکستان میں کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سخت محنت کر کے کم بیک کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں مضبوط گرفت رکھنے کے باوجود ہار پر بہت دکھ ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے مشکل حالات میں بھی مثبت اندازمیں کھیلا اورفائٹ بیک کی۔

ہم نیوز کے مطابق مصباح الحق نے کہا کہ اظہرعلی آخری ٹیسٹ میچ میں بہترین بلے بازی پرداد کے مستحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اظہر علی کی اننگز نے پاکستان کو شکست سے بچایا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سیلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ نسیم شاہ اورشاہین شاہ آفریدی ابھی نوجوان اورنا تجربہ کارہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے نیو بال باوَلرزنے بھی 1114 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

پورا میچ ہوتا تو ہمارے باؤلرز مشکلات پیدا کرسکتے تھے، وقار یونس

ہم نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو جیمزاینڈرسن سے بھی سیکھنے کا موقع ملا ہے۔


متعلقہ خبریں