پشاور: بی آر ٹی بس میں آتشزدگی

فائل فوٹو


پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے کہ اسٹیشن نمبر28 پر بی آرٹی بس میں اچانک آگ لگ گئی لیکن خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پشاور: بی آر ٹی میں سفر کے دوران نسوار پر پابندی عائد

ہم نیوز کے مطابق صوبائی مشیر اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ بس میں سوار تمام مسافروں کو بروقت فوری طور پہ اتار لیا گیا تھا۔

کامران بنگش کا کہنا ہے کہ بس میں آگ لگنے کے فوری بعد تین منٹ کے اندر ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

بی آر ٹی پشاور میں سفر کرنےکیلئے اہم معلومات

ہم نیوز کے مطابق صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بس میں آگ لگنے کے حوالے سے تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں