اسکول کھولنے سے متعلق وزارت صحت کی کلیئرنس کا انتظار ہے، شفقت محمود

کیمبرج 15 مئی کے بعد او لیول کے امتحانات ری شیڈول کرنے پر متفق

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اسکول کھولنے سے متعلق وزارت صحت کی کلیئرنس کا انتظار ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسکول کھولنے سے متعلق 7 ستمبر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہو گا، پرامید ہوں تمام اشارے 15 ستمبرکو اسکول کھولنے کے حق میں ہیں۔

اسکول کھولنے سے متعلق  فیصلہ 7 ستمبر کے اجلاس میں ہوگا، سعید  غنی

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اگر حالات ٹھیک ہوئے تو 15 ستمبر سے اسکول کھل جائیں گے۔ وزارت صحت اسکول کھولنے سے متعلق ایس او پیز پر کام کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے اور او لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، شفقت محمود

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے معاملے پر وفاق نے صوبوں کو اعتماد میں لیا، تعلیم کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ صوبوں سے مشاورت کے  بغیر نہیں کیا۔

شفقت محمود نے کہا کہ کورونا  کے دوران تعلیم کا معاملہ اہم رہا۔ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے فیصلے میں صوبوں نے معاونت کی۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کیمبرج کا معاملہ وفاق کے لیے بڑا چیلنج تھا، کیمبرج نے رزلٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی جس پر ان  کے مشکور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جو مدارس رجسٹرڈ نہیں ہوں گے وہ کام نہیں کر سکیں گے، شفقت محمود

انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں آن لائن کلاسز لینے کے لیے طلبہ کو مشکلات کا سامنا تھا۔

شفقت محمود کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے تعلیم کے معاملات میں خود دلچسپی لی، تعلیم میں طبقاتی نظام کو ختم کیا اور یکساں نظام تعلیم کے لیے کام کیا۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم نے طلبہ کی  محنت کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے پروموٹ کیا، تعلیم کے شعبے میں چیلنجز ضرور تھے لیکن کام کرنا تھا اور  بعض معاملات میں کامیاب ملی۔

یہ بھی پڑھیں: آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کا وزیر تعلیم پنجاب سے استعفیٰ کا مطالبہ

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم کے لیے ہم نے ماہرین سے رائے اور تجاویز طلب کیں اور اپنے منشور کے مطابق یکساں نظام تعلیم رائج کیا۔

 


متعلقہ خبریں