پاکستان اور سعودی عرب کے تجارتی تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور سعودی عرب کے تجارتی تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق

ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات پر سوال اٹھانے کی ضرورت نہیں، میجر جنرل بابر افتخار

ہم نیوز کے مطابق یہ اتفاق رائے سعودی عرب کے سرمایہ کاری کے وزیر محمد خالد الفالح سے پاکستانی سفیر راجہ علی اعجازکی ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری محمد خالد الفالح  سے پاکستانی سفیر کی ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں بتایا کہ ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات کو مستحکم بنانے پر بھی غور و خوص کیا گیا۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان محبت کا رشتہ ہے، شاہ محمود قریشی

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری محمد خالد الفالح سے پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کی ہونے والی ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے تجارتی امور کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں