جماعت اسلامی کے ایم پی اے عبدالرشید کے گھر کے باہر فائرنگ

جماعت اسلامی کے ایم پی اے عبدالرشید کے گھر کے باہر فائرنگ

کراچی: جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: راجن پور: رشتے کے تنازع پر فائرنگ، چار افراد جاں بحق، دو زخمی

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ رات نامعلوم دہشت گردوں نے میرے گھر پر فائرنگ کی اللہ نے سب کو محفوظ رکھا اس طرح کی بزدلانہ کاروائی عوام کے حقوق کی جدوجہد سے نہیں روک سکتی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایم پی اے عبدالرشید کے گھر کے باہر سے گولیوں کے دو خول برآمد ہوئے ہیں اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

عبدالرشید کا کہنا ہے کہ واقعہ کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پرخوفزدہ کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ عینی شاہدین نے بتایا موٹرسائیکل سوار2 ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہو گئے، گھر کے باہر دو فائر ہوئے تھے ، پولیس کو گولیوں کے خول مل گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاؤ الدین: کار سوار مسلح افراد کی فائرنگ، 12 افراد زخمی

جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبد الرشید کا کہنا تھا کہ  لیاری سے ایم پی اے ہوں، مسائل بہت زیادہ ہیں ان پر آواز اٹھاتا رہوں گا۔


متعلقہ خبریں