کراچی کے نالوں کی صفائی میں ایک سال لگے گا، اسد عمر

کراچی کے نالوں کی صفائی میں ایک سال لگے گا، اسد عمر

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی کے نالوں کی صفائی میں ایک سال لگے گا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کراچی کے مسائل کے حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے منصوبے کا جائزہ لیا ہے۔ جس کی منظوری کے بعد ستمبر میں کام شروع ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کی صورتحال بہتر ہونی چاہیے جس کا آج اسے سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گزشتہ روز وفاقی حکومت نے کراچی کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے نااہلی چھپانے کے لیے وفاق پر الزامات لگائے، لاڑکانہ کو کراچی بنانے کا دعویٰ کرنے والوں نے کراچی کو لاڑکانہ بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی کراچی کے شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے بیماری کا بہانہ بنا کر قانون کا مذاق اڑایا، نواز شریف کو واپس لانے کی پوری کوشش کی جائے گی، اپوزیشن کا ون پوائنٹ ایجنڈا لوٹی ہوئی دولت بچانا ہے۔


متعلقہ خبریں