مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوسوں پر پابندی عائد


سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی جبکہ عزاداروں کے جلوس پر آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر محرم الحرام کے جلوس نکالنے پر پابندی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے چار دیواری کے اندر چھوٹی چھوٹی مجالس کی اجازت دی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں نکالے گئے محرم کے پر امن جلوس پر قابض فوج کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ جس کی وجہ سے متعدد عزادار زخمی ہو گئے۔

عزاداروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے چار دیواری کے اندر مجالس کرنا ممکن نہیں ہے اور حکومت باہر سڑکوں اور گلی کوچوں میں مجالس کی اجازت نہیں دے رہی۔

دوسری جانب بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے محرم کی مجالس متاثر ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ کئی سالوں سے جلوسوں پر پابندی عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی نائب صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کشمیروں کی حمایت کر دی

سرینگر کے ایک مضافاتی علاقے میں جلوس کے دوران آزادی کا نعرہ لگانے والے نوجوانوں کے خلاف تھانہ پارمپورہ میں مقدمہ درج کر کے بھارتی فوجی اہلکاروں نے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔


متعلقہ خبریں